15

ملک چلا نہیں سکتے‘حکومت کیوں گرائی،عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ دیکھ کر لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہوجائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ نہ سمجھے کے لانگ مارچ ختم ہوگیا ہے،جلد ہی اسلام آباد کا رخ کرونگا، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ کروں گا، ہم حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں عام انتخابات کی تاریخ نہیں مل جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی، امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے جارہی ہے، جولائی سے کمر توڑ مہنگائی کا غریب عوام سامنا کیسے کریں گے، میں نے دوسرا راستہ اپنایا اور عوام کے پاس گیا۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیساتھ دیگر اداروں میں بھی اہم تعیناتیاں کی جارہی ہیں، پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے ہورہے ہیں، اہم تعیناتیوں، تقرروتبادلوں کا واحد مقصد الیکشن چوری کی تیاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں معاملات کا اندازہ ہے اور مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں