9

روسی سفیر نے ”رجیم چینج آپریشن“ کے پیچھے کون تھا واضح کردیا،شہبازگل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے کہا ہے کہ روسی سفیر کے بیان نے واضح کردیا کہ رجیم چینچ آپریشن کے پیچھے کون تھا؟تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینئل گنیش کے بیان کے بعد اب کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں رجیم چینج آپریشن سازش کے پیچھے کون تھا؟ اسکے تانے بانے کہاں ملتے ہیں؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لڑائی کے بعد کسی ملک پر قبضہ کرنا پرانی حکمت عملی ہے مگر پاکستان میں بکاﺅ لوگوں کو خرید کر حکومت کی تبدیلی سے ملک کو عملی طور پر غلام بنایاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں