12

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: شاہ محمود سمیت 38 رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیخ رشید سمیت 38 رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی گئی۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ پراسیکیوٹر واجد منیر نے جواب دیا کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، شیریں مزاری نے کہا کہ مجھے پھر حاضری سے استثنیٰ دیدیا جائے۔جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث کے لیے صرف 2وکیل ہی پیش ہوں، کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلا کی تعداد ہے، شیریں مزاری، زرتاج گل اور عمران اسماعیل کی حاضری نے استثنیٰ کی درخواستیں دیں، سیشن کورٹ اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیخ رشید سمیت 38 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں