14

25 تھانوں میں درخواست دی ، 2 میں ضمانت ہوئی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ25 تھانوں میں درخواست دی ہے، دومیں ضمانت ہوگئی ہے، پاکستان کو چین سے امداد پاک فوج کے باعث ملی، حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چین سے امداد ملنےکا شور ڈال رہی ہے، اس حکومت کو کوئی بھی ملک ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ، چین سے یہ امداد پاک فوج کے باعث ملی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں شیخ رشید اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں