16

شہباز شریف نے ایک مہینے میں آٹا، چینی اور گھی سستا کردیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک مہینے میں آٹا، چینی اور گھی سستا کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سستا آٹا اسکیم کے بعد ملک کے اندر سستا گھی اسکیم شروع ہو چکی ہے، 2018ء میں پاکستان میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو تھی، پچھلے چار سال میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو سے بڑھ کر 90 روپے سے 100 روپے کلو تک پہنچی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سمیت پورے ملک میں آٹے کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ کیا گیا، آٹا سمگل ہوا، پہلے ایکسپورٹ ہوا، پھر امپورٹ ہوا، اس طرح قیمت میں اضافہ کیا گیا، چینی بھی پہلے ایکسپورٹ ہوئی پھر امپورٹ ہوئی، اور اس کی قیمت بھی بڑھی، وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی بڑھی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام مقرر کی، موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سستا آٹا خیبر پختونخوا کے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں