19

بھارتی ریپ سٹار سدھو موسے والا کا شوٹر گجرات سے گرفتار

گجرات،بھارت(نیوزمارٹ ڈیسک)بھارتی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو موسے والا کے قاتل کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس نے 2021 کے قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو سدھو موسے والے کے قتل میں بھی ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے، سنتوش جادھو گزشتہ ایک سال سے فرار تھا، تاہم اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔یاد رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں