11

دشمن کے خلاف جنگ کے وقت کا تعین مزاحمتی قوتیں کریں گی،حماس

استنبول (نیوزمارٹ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت قابض کے ساتھ لڑائی کے وقت کا تعین کرتی ہے، یہ کیسے شروع ہوتی ہے اور کیسے ختم ہوتی ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسا قابض اسرائیل چاہتا ہے ہم ایسا نہیں کرتے۔الحیہ نے الاقصی ٹی وی پرایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قابض یہودی یروشلم شہر پر قبضہ کرنے، اسے اس کے مکینوں سے خالی کرنے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قابض ریاست خطے کے لیے خطرہ اور اس کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔الحیہ نے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و استحکام جاری رہے اور وہ خطے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں