12

سوڈان میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا بحری جہاز ڈوب گیا

خرطوم(نیوزمارٹ ڈیسک)سوڈان میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا۔یہ واقع بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں پیش آیا، جہاں مویشیوں کا جہاز سوڈان سے جانور برآمد کر کے سعودی عرب لے جا رہا تھا، جہاز میں کئی ہزار سے زیادہ مزید جانور موجود تھے، جن کو بچایا نہ جا سکا، تاہم جہاز کا عملہ بالکل محفوظ رہا۔ لیکن وہ بہت بیمار ہیں اور ان کے زندہ بچنے کے کوئی امکان نہیں۔گزشتہ ماہ اسی سوکین بندرگاہ کے کارگو ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو گھنٹوں جاری رہی اور اس سے بھی بھاری نقصان ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں