5

وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے عہدیداروں کے تضحیک آمیز ریمارکس اور بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت میں جاری اسلاموفوبک اقدامات خاص طور پر حال ہی میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے توہین آمیز ریمارکس سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں