11

وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان میں سینکڑوں قیمتی درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، بلین ٹری سونامی کے دعوﺅں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی، حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ریڈیو پاکستان کے درخت کھا گئی، آم، شیشم، شہتوت، ریٹھا اور شاہ بلوط سمیت 600 سے زائد درختوں کی کٹائی سنگین معاملہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں