7

اسپیکر کے ہوتے ہوئے گورنر کا بجٹ اجلاس بلانا غیرقانونی ہے، پرویز الٰہی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے بجٹ اجلاس بلانا غیر قانونی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت صوبائی اسمبلی اجلاس جاری تھا، تین دفعہ اویس لغاری کو بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ آئے۔ اگر گورنر غیر قانونی کام کرنا چاہتا ہے تو یہ بدقسمتی ہے۔گزشتہ روز پنجاب کے بجٹ کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے علیحدہ علیحدہ مقامات پر اجلاس طلب کررکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں