8

ہم فیصلے کرنے والے نہیں مشرف جب باہر گئے تو کوئی نہ روک سکا ، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کرنے والے نہیں ہیں ، پرویزمشرف بے شک واپس آئیں یہ ان کا گھر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، جہاں سابق صدر پرویز مشرف کی بیمار اور وطن واپسی کا معاملہ ایوان بالا میں زیر بحث رہا ، اس موقع پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہیے ، اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاﺅس میں رہائش اختیار کریں گے جہاں وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے جس کی ہمیں امید بھی ہے اور دعا بھی کر رہے ہیں لیکن جہاں تک ان کی صحت کا تعلق ہے تواس وقت وہ زیادہ ٹھیک نہیں ہیں انہیں دعاﺅں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں