5

حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا ، کاشتکار دعائیں دے رہے ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا جس پر کاشتکار انہیں دعائیں دے رہے ہیں لیکن وزرا اور ارکان کو اس پر بات کرنے کے لئے ایوان میں موجود ہونا چاہیے۔جب تک ممبران ایوان میں نہیں آتے تب تک اجلاس ملتوی کیا جائے جس پر سپیکر نے اجلاس 30 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔بدھ کو قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے اس ایوان میں35 سال ہوگئے۔ خورشید شاہ نے اہم معاملہ اٹھایا ہے وزرا اس پر غور کریں۔یہ اہم بجٹ اجلاس ہےحکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورم پورا رکھیں اور حکومت کی اس معاملہ پر زیادہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے اجلاس کی کارروائی تیس منٹ کے لئے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں