9

نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کے سوا کوئی راستہ نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلانے کا درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے، پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں