12

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کوئی دباﺅ خاطر میں نہ لایا جائے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی قسم کا دباﺅ خاطر میں نہ لائیں،17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران یہ ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ افسران پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں