13

مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، پرویز الٰہی کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد ملنے کے بعد تحقیقات کافیصلہ کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ مونس الہی پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے دو قریبی عزیزوں نواز بھٹی اور مظہر عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے براہ راست ایف آئی آرکاٹ دی۔پہلے ہی پتا تھا کہ تاتھاعمران خان کاساتھ دینے پریہ حرکتیں کریں گے، لیکن اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں۔یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈر جاوں گا تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے اپنے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرلیں پھر مجھے جو کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا۔گرفتارکرکے کچھ نکالناچاہتے ہیں توکرکے دیکھ لیں،م سوال وجواب کریں،تشددکرناہےوہ بھی کرلیں، ان میں شرم ہوگی توالزامات بتائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں