14

پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی اجلاس؛ گورنر کے آرڈیننس کیخلاف قرارداد منظور

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کے خلاف تحریک استحقاق متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان میں صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروائی۔قراردار میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے بجٹ کے روز جس قسم کے نازیبا اشارے کیے وہ خواتین کیلئے قابل قبول نہیں،غیر منتخب رکن کسی صورت ایوان میں نہیں آسکتا۔ انہوں نے بےہودہ اشارے کرکے خواتین کی توہین کی۔رکن اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ عطا تارڑ نے فحش اشاروں کے ذریعے ایوان کا تقدس پامال کیا، ایوان میں ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ دوبارہ یہاں کا رخ نہ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں