15

پنجاب اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم، محکمہ قانون کے ماتحت کردی گئی

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کردیا گیا جس کے نتیجے میں اسمبلی کی خود مختار حیثیت ختم ہوگئی۔دو دن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہو سکا تو حکومت نے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیے۔ آج کے اجلاس میں اسپیکر اور اسمبلی کے اختیارات سلب کرنے کے خلاف بھی قانون سازی ہو گی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے اراکین کو ایوان اقبال مین حکومتی اجلاس میں جانے سے روک دیا۔ تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری سمیت پارٹی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا کہ پنجاب اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ ہونے والی اجلاس میں شرکت نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں