12

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان ،قیمت 207 روپے ہوگئی

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور زرِ مبادلہ میں کمی کے باعث روپے پر دباو میں اضافہ جاری ہے۔کاروباری دن کی ابتدا میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 54 پیسے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 54 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 207 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارہ کے آغاز میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کمی سے 41345 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں