7

منی لانڈرنگ کیس:مونس الہی ایف آئی اے میں پیش،سوال نامہ بھی تیار

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے، ایف آئی اے نے مونس الہی سے تحقیقات کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا۔سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ 2007 میں رحیم یار خان شوگر مل کی اجازت نامہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ایف آئی اے کے سوال نامے میں مخدوم عمر شہریار نے اس وقت شوگر مل کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ میری اطلاع کے مطابق انہوں نےمجھ پر شوگر کمیشن کاکیس بنایا ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ نوٹس بھیجاہے لیکن مجھے کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا، مجھے انہوں نے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں، ابھی جاکر دیکھتا ہوں کیا کیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں