6

وفاقی وزیر اطلاعات سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ خلیفہ مرحوم پاکستان کے دوست تھے، ان کی وفات دونوں ممالک کے لئے بڑا نقصان ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یو اے ای کے نئے صدر شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان وژنری اور ترقی پسند لیڈر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں