12

شیریں مزاری گرفتاری کا معاملہ:سیکرٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔شیریں مزاری کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ 4 جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، کمیشن سے متعلق ابھی کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں بلایا گیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کر دیں، عدالت کی رائے ہے کہ کارروائی قانونی پراسس کے مطابق نہیں تھی، اگر آپ کا کوئی اعتراض مستقبل میں ہو تو دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئی ہیں؟ اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں