7

ڈی جی آئی ایس پی آر مجھے گھسیٹ کر اعلامیہ کی سازش کو دوبارہ زندہ کر رہے، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر مجھے گھسیٹ کر اعلامیہ کی سازش کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں، ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، حکومت نےغریب عوام کو 2 ہفتے میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پٹرولیم قیمتیں بڑھائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت اپنے کیسز ختم، مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں