10

یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالتی ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکا ڈالتے ہیں۔اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکووں کی طرح یہ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں