11

آج جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہے یا برا، اس کی ذمہ داری میری ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہے یا برا، اس کی ذمہ داری میری ہے۔میں کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالوں گا، اس وقت مہنگائی ہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں۔ٹھیک کرنا میرا کام ہے، اگر ٹھیک نہیں کر سکا تو مجھے نکال دینا چاہئیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ روس نے ہمارے خط کا جواب نہیں دیا، ہم نے سفارتکار بھیجا جس پر روس نے تیل دینے سے صاف انکار کردیا، اس کے علاوہ 60 لاکھ لوگوں کو رجسٹرڈ کررہے ہیں، انہیں بھی 2، 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کو سبسڈی دے رہی ہے جو گاڑیاں چلا رہے ہیں، کیا ہم یہ سب کچھ افورڈ کر سکتے ہیں؟ کیا پاکستان کے پاس پیسے ہیں کہ سبسڈی دے سکیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں