11

معاشی ترقی کیلئے امریکا ، بھارت سے روابط بڑھانا ہونگے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ہمارے چین کیساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، ہم ملک کی معاشی ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ انگیجمنٹ چاہتے ہیں جب کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بھی اقتصادی انگیج منٹس بڑھانا ہوں گی۔اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے۔۔ یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اس وقت اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دی جاے اور انگیج کیا جائے، افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے، پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں