12

دمدار ستارہ ہمارے سورج کی قربت میں جل کر خاکستر ہوگیا

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک) دنیا بھر کے ماہرینِ فلکیات نے پہلی مرتبہ سورج کے گرد منڈلاتے ایک دمدار ستارے کے ٹکڑے ہوتے اور اسے جل کر فنا ہوتے دیکھا ہے۔ اس تحقیق سے وقفے وقفے سے سورج کے قریب سے گزرنے والے انتہائی نایاب دمدار ستاروں (کومٹ) کے راز جاننے میں مدد ملے گی۔اس تحقیق میں مکاو¿، امریکا، جرمنی، تائیوان اور کینیڈا کے ماہرین نے اپنی بہترین دوربینوں اور رصدگاہ سے اس اہم منظر کو دیکھا ہے۔ اس قسم کے دمدار ستارے کو ’پیریاڈک نیئر سن کومٹس‘ کا نام دیا گیا ہے جو لمبی دموں والے ستارے ہوتے ہیں اور سورج کے قریب پائے جاتے ہیں لیکن بہت ہی نایاب ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں