11

پب جی گیم ساز کمپنی نے حقیقت سے قریب تر ’مجازی انسان‘ پیش کردیا

جنوبی کوریا(نیوزمارٹ ڈیسک) پب جی گیم دنیا بھر میں مشہور ہے جسے کرافٹن کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اسی کمپنی نے ایک جھلک اپنی ’مجازی خاتون‘ کی دکھائی ہے جسے ’اینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔کرافٹن کمپنی کے مطابق اینا کو ویب تھری ایکوسسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ کردار حقیقت سے قریب تر ہے لیکن اس کا استعمال اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسے ایک ایسے انجن سے بنایا گیا ہے جس سے حقیقت سے قریب تر ڈجیٹل افراد بنائے جاتے ہیں۔ اس عمل کو کرافٹن نے ’ہائپرریئلزم اور ڈیپ لرننگ کا امتزاج‘ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں