10

امپورٹڈ حکومت کا نیا پیٹرول بم حملہ،GB کے عوام چیخ اٹھے، فتح اللہ

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاو¿ مارچ کا جھانسہ دیکر بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والی امپورٹڈ حکومت کا قوم پر ایک اور پیٹرول بم کا حملہ۔پٹرول 234،ڈیزل 264۔پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں جب پٹرولیم مصنوعات میں دو سے تین روپے کا اضافہ ہوتا یہ سیاسی بونے سیخ پا ہو جاتے تھے اب عوام پر آئے روز مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مٰن ھالیہ اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں میں آنے والی امپورٹڈ حکومت صرف بیرونی مفادات کا دفاع کرے گی کیونکہ کہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں یہ صرف بیرونی سازش کے نتیجے میں میں اقتدار پر قابض ہوئے ہیں۔ انہیں اپنے بیرونی آقاﺅں کے فرامین کی تابعداری کی فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں