10

عطا آباد جھیل‘وزیراعلیٰ کا 2 ہفتوں میں ماسٹر پلان طلب، مسئلے پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عطاءآباد کا ماسٹر پلان دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عطاءآباد جھیل سلٹنگ کے مسئلے کے حل کیلئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ گلگت بلتستان کے اس اہم سیاحتی اثاثے کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ماسٹر پلان میں تاخیر کی وجہ سے مقامی افراد اور سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا مقامی افراد اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسئلے کو حل کرنے کیلئے عطاءآباد جھیل کے ماسٹر پلان کو جلد مکمل کریں۔ غیر ضروری تاخیر کی صورت میں متعلقہ محکمے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حکومت مقامی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں ہم سب کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی تاکہ مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام حاصل ہوسکے۔ تاکہ مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام حاصل ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں