8

وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔شیخ رشید نے ٹویٹ میں کہ کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چینی ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں