12

چیئرمین سینیٹ نے ملک بھر میں پانی کی شدید قلت پر ارسا سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے پانی کی چوری سمیت ملک میں پانی کی شدید قلت پر ارسا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ڈےڑھ ماہ سے بلوچستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اب حریف کی فصل تباہ ہورہی ہے مگر ابھی تک پانی نہیں مل رہا ہے انہوں نے التجا کرتے ہوئے کہاکہ ہمار ے زمیندار تباہ و برباد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سندھ کے زمیندار بھی احتجاج پر ہیں جس پر چےئرمین سینیٹ نے معاملے پر ارسا سے رپورٹ لیکر ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں