12

امریکا کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے بی جے پی رہنماو¿ں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماو¿ں کی جانب سے نبی کریم سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ بھارت کی حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔امریکا اس سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی وقار، مساوی مواقع اور آزادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں