9

ملک کو توڑنے کی بات کرنے والے خود مصیبت میں گرفتار ہوں گے،جاوید میانداد

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ملک کو توڑنے کی بات کرنے والے خود مصیبت میں گرفتار ہوں گے کیونکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام بنا ہے اور اس ملک کے بننے کا ایک مقصد ہے۔کراچی میں غیر ملکی ویب سائٹسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ لڑکے ٹیم میں ہیں یا نہیں، وہ اپنی فٹنس اور پریکٹس پر توجہ دیں۔پاکستان کے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں