9

محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے انگلش کاونٹی گلوسسٹرشائر سے معاہدہ کرلیا۔ عامر کو ہم وطن نسیم شاہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔گلوسسٹرشائر کاونٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے کاونٹی کو دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل کاونٹی ٹیم کا حصہ تھے، آخری مرتبہ انہوں نے 2019 میں کاونٹی ٹیم ایسیکس کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں