11

140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ والے 20 بولرز مل گئے، ڈائریکٹر این ایچ پی سی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے ڈائریکٹر ندیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 20 سے زائد بولرز ایسے ملے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ بولنگ کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن اس مرتبہ عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ابھی مزید کام کیا جا رہا ہے، کیونکہ محمد حسنین کلئیر تو ہو گئے، لیکن اب انہیں نئے ایکشن کا عادی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں