16

گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار:FATF شرائط مکمل‘پاکستان کیلئے خوشخبری اکتوبرمیں متوقع

برلن (نیوزمارٹ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس منگل کو جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوا، ایف اے ٹی ایف کے 206 ارکان اور مبصرین کی نمائندگی کرنے والے مندوبین مکمل اجلاس میں شرکت کی، مبصرین میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹس شامل تھے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے برلن میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ایف اے ٹی ایف ڈاکٹر مارکس پلیئر نے بتایا کہ پاکستان نے دیئے گئے اہداف مکمل حاصل کر لیے ہیں۔ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام پوری شرائط پوری کر دی ہیں،2018 کے بعد پاکستانی قیادت کی جانب سے بھرپور محنت کی گئی ایف اے ٹی ایف اہداف کو کورونا نے دنیا بھر میں متاثر کیا، بین الاقوامی برادری نے متفقہ طور پر ہماری کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں