12

توانائی بحران، سندھ بھر میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی/اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)شہر قائد سمیت سندھ بھر میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران سے نمٹنے کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں اس حوالے سے اقدامات کررہی ہیں۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے اگلے 30 دنوں کے لیے صوبے بھر میں تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں تمام شادی ہالز اور بینکوئٹ میں تقاریب رات ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔صوبے بھر میں ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے ۔ گزشتہ روز، میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی وزارت توانائی کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کر دے گی تاکہ ملک میں موجود بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں