14

حکومت بری کارکردگی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالے،شوکت ترین

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر اورسابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا بھی حماد اظہر کے سر جاتا ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت میں ہوتے تو ہم ایسے اقدامات نہ کرتے، عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کا سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالتے، روس سے جا کر تیل خریدتے، غیر ضروری اخراجات کم کرتے، فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر)کے محصولات بڑھاتے۔اور غربا کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں