12

حکومت یاد رکھے‘ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں، حماد اظہر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ فیٹف کی مبارکباد انسداد دہشت کی عدالت کے سامنے وصول کروں گا،یاد رکھیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں نہ ہم ڈرنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماﺅں پر مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے 13 رہنماﺅں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عبوری ضمانت پانے والوں میں حماد اظہر ،یاسمین راشد ،اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید، جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ ،مراد راس ،عندلیب عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اے ٹی سی نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں