13

11 ماہ میںساڑھے 3 ارب ڈالر کا پام آئل در آمد

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان نے جولائی تا مئی 8 ارب 45 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات میں 11.93 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستانی جولائی2021 سے مئی2022 یعنی 11 ماہ کے دوران 58کروڑ 9 لاکھ ڈالرزکی چائے پی گئے ، سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 19 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جب کہ ٹیکسٹائل شعبہ کی درآمدات کا حجم 4 ارب 37 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز رہا، جولائی تا مئی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 4 ارب 7 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی درآمد ات کی گئیں جن میں 57 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز کی سی بی یو کاریں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں