13

پٹرول کے بعد عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی، بجلی کی قیمتوں میں7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں