15

وائٹ لسٹ میں واپسی سے معاشی صورتحال بہتر ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی وائٹ لسٹ کی طرف واپسی بڑی کامیابی ہے ۔وزیراعظم نے تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں