17

امپورٹڈ سرکار ، اعتراف کر و عمران خان نے پاکستان کو بچایا ، شیریں مزاری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان تحرےک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار اعتراف کر و کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا، پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا۔وزیر مملکت حناربانی کھر کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت خصوصاً حنا ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی،آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی توآپ قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں