اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بروز اتوار رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں چیئرمین عمران خان کی کال پر اتوار مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی ، عمران خان احتجاج سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کا خطاب شہر ، شہر بڑی سکرینوں پر عوام کو دکھایا جائے گا ، قوم بروز اتوار امپورٹڈ حکومت کی نا جائز مہنگائی کے خلاف حصہ لے ،جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
