اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر برائے انسانی حقوق اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ایسے میں جب فاشسٹ مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی روا رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں جب مسلم لیگ ن معیشت برباد کرنے میں مصروف ہے۔ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پی پی پی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کریگی۔
