اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو غریبوں کی نہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔
