16

اسلام آباد میں بازار اور شاپنگ مالز رات9 بجے بندکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے اوقات کار جاری کردیے گئے۔مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ144کے تحت پابندیوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں مارکیٹیں، دکانیں،گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوجائیں گے۔ شادی ہالز، شادی کی تقریبات، لائٹنگ 10 بجے تک بند کی جائیں گی، تجارتی وصنعتی مراکز، ریسٹورینٹس،کلبز، پارک، سنیما اور تھیٹرز رات ساڑھے گیارہ بجے بند ہوں گے۔ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پیٹرول پمپ اور بس اڈے پابندی سےمستثنی ہوں گے، تندور، دودھ دہی کی دکان اور سبزی منڈی کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں