15

افغانستان، داعش نے گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل(نیوزمارٹ ڈیسک)انتہاپسند تنظیم داعش نے افغان دارالحکومت میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ روز کابل میں واقع گردوارے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے تھے۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت گوردوارے میں کم از کم تیس افراد موجود تھے۔ داعش وقفے وقفے سے افغان اقلیتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ طالبان کے لیے داعش سے نمٹنا ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں