10

مغرب یوکرین میں طویل جنگ کے لیے تیار رہے، برطانیہ

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین میں روس کے خلاف ایک طویل جنگ کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے سنڈے ٹائمز کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اگر یوکرین کی حمایت جاری نہ رکھی گئی تو مغرب دوسری عالمی جنگ کے بعد جارحیت کی سب سے بڑی فتح کا خطرہ مول لے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے جمعے کے روز دوسری مرتبہ کییف کا اچانک دورہ کیا ہے۔ انہوں نے یوکرینی فوج کے لیے تربیتی پروگرام میں تیزی لانے کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں